دی بلوچستان پوسٹ سبی کے نمائندے کے مطابق فورسز نے گذشتہ روز سے سنی شوران ، بھاگ اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پرفوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
دوران آپریشن متعدد مقامات پر گھروں کو آگ لگا دی گئی جبکہ مختلف مقامات سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا ہے۔
گریشگ میں فوجی آپریشن، تین افراد گرفتاری بعد لاپتہ
نامہ نگار کے مطابق گزشتہ ماہ ایک آپریشن میں برکت نامی شخص کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا جو ابھی تک لاپتہ ہے، اور آج کے آپریشن میں برکت کے والد، بھائی کے ساتھ دیگر شہریوں کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے-
اس آپریشن کی مزید تفصیلات ملنا ابھی باقی ہیں-
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن بلا ناغہ جاری ہے ، جس کے سبب کئی لوگوں کو لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ تسلسل سے جاری فورسز کی آپریشن کے سبب نقل مکانی کرچکے ہیں۔