دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت اور پنجگورسے فورسزنے تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں آج بروز جمعہ پاکستانی فورسز نے ’’تلار چیک پوسٹ ‘‘ سے 2 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچستان : فورسز کے ہاتھوں 4 افراد گرفتاری بعد لاپتہ، دو افراد بازیاب
تفصیلات کے مطابق تلار چیک پوسٹ سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت مخدوم ولد پنڈوک اور اسلم ولد امیتان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں دشت جتانی بازار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔
دوسری جانب پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے پنجگور کے مین بازار سے ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیاہے-
ذرائع کے مطابق پنجگور بازار سے نور جان ولد لیاقت سکنہ بلیدہ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے-