کولواہ :مسلح تنظیم کا کمانڈر فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید

889

کولواہ میں فورسز کا آپریشن ۔

فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں دو بلوچ فرزند شہید ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق گذشتہ روز کیچ کے علاقے کولواہ میں فورسز نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے درجنوں گھروں کو جلا دیا ۔

دوران آپریشن مسلح افراد و فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔

زرائع کے مطابق فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے ایک مسلح تنظیم کا علاقائی کمانڈر اپنے ساتھی کے ہمراہ مارا گیا ۔

جبکہ عسکری زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے سے اپنے کمانڈر اور ساتھی کی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں  مارے جانے کی تصدیق کی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کے آپریشن میں فورسز کو بھی کافی جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ۔