وزیراعلیٰ بلوچستان مستعفیٰ

270

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہنے والے نواب ثنا اللہ کو اسوقت استعفیٰ دینا پڑا جب کچھ دیر بعد انکے خلاف اسمبلی میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی۔

وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ روز نواب ثنااللہ زہری سے ملاقات کی تھی اور انہیں مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

تحریک عدم اعتماد کے محرک سرفراز بگٹی نے بھی استعفیٰ کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ ثنااللہ زہری دسمبر 2015 میں بلوچستان کے مخلوط حکومت کے وزیراعلیٰ بنے تھے۔ انکے دور میں بلوچستان میں کئی بلوچ آبادیوں پر فوجی آپریشنز کیے گئے جبکہ ہزاروں لوگ لاپتہ یا قتل کردیے گئے۔ کچھ حلقے نواب ثنااللہ زہری پر ڈیتھ اسکواڈ چلانے کے بھی الزامات عائد کرتے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ نئی حکومت چنگیز مری اور سرفراز بگٹی کے سربراہی میں بنائی جائے گی۔