مسلح تنظیموں نے لہڑی و حب حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

534

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نا معلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کی زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کے ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب دوبجے لہڑی کے قریب میروہ میں  فورسز کی تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو تباہ کردیا.
ترجمان نے مزید کہا کے ہم ایک بار پھر تمام کمپنیوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ اپنے تعمیراتی کاموں کو اس علاقے میں بند کردے اگر کام بند نہیں کیا تو اپنے نقصان کا ذمہ دار آپ خود ہونگے.

دریں اثنا بلوچستان آرمی نامی ایک تنظیم نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک ای میل بیان میں حب میں گذشتہ شب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ واضح رہے کہ اس تنظیم کیجانب سے یہ پہلا بیان ہے جسکی وجہ سے بیان یا اس تنظیم کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

بلوچستان آرمی کے ترجمان نے نامعلوم مقام سے میڈیا کےدفاتر فون کرکے بتایا کہ ہفتے کی شام ہمارے سرمچاروں نے حب میں قائم محمدحسنی قومی اتحاد کے دفتر کو بم دھماکے سے اُڑا دیا ، ترجمان نے مزید کہا کہ بظاہر دفتر کو محمدحسنی اتحاد کے نام سے قائم کیا گیا تھا لیکن مذکورہ دفتر ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کا ٹھکانہ تھا۔ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے لوگوں کو بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف اور ریاستی اداروں میں شامل ہونے اور تحریک کے خلاف کام کرنے کے لئے ورغلاتے تھے۔ ریاستی ادارے اب اس طرح کے نام نہاد قومی اتحادیں تشکیل دے کر اُنھیں بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کررہے ہیں ہم ایسے تمام قومی اتحادوں کو تنبیہ کرتے ہیکہ وہ ریاست کے ہاتھوں بلوچ قوم کے خلاف استعمال ہونے سے باز آجائیں بصورت دیگر اُنھیں نشانہ بنائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ محمدحسنی اتحاد کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہیں۔