خضدار میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے خضدار میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے آج شام کوشک ندی چیک پوسٹ پر تعینات فورسز اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ اسطرح کے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔