کریمہ بلوچ اور دیگر کی کینیڈا کے اہم شخصیت سے ملاقات

250

بی ایس او آزاد کے چیئرپرسن کریمہ بلوچ، سینڑل کمیٹی کے سابقہ ممبر لطیف جوہر، بی این ایم کے رہنما ڈاکٹر ظفر بلوچ اور امتیاز بلوچ نے کینیڈا کے ایک اہم شخصیت سے ملاقات کر کے بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔

یہ ملاقات بوب رائے سے ہوئی جو کہ ایک سینئر سیاستدان، وکیل اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے ممبر اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کے سابقہ لیڈر بھی رہے ہیں۔ وہ اونٹاریو کے اکیسویں پریمئیر یعنی گورنمنٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

ملاقات میں بی ایس او آزاد کے سیکرٹری جنرل ثنااللہ بلوچ، سینڑل کمیٹی ممبرز حسام بلوچ، نصیر بلوچ اور بی این ایم کے کارکن رفیق بلوچ کے پاکستانی اداروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچ رہنماؤں نے بوب رائے کو کراچی سے اغوا ہونے والے انسانی حقوق کے کارکنعطانواز اور دیگر کمسن طالبعلموں کے اغوا ہونے کے تفصیلات بھی فراہم کیے۔

بلوچ رہنماؤں نے بوب رائے سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اغوا ہونے والے بلوچ طالبعلموں اور کمسن بچوں کی رہائی جلد عمل میں لائی جا سکے۔