تمپ اور دشت سے فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد گرفتاری بعد لاپتہ

159

مکران کے علاقے دشت سے فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان اغواء ۔

تفصیلات کے مطابق مکران کے علاقے دشت میرانی ڈیم کے قریب سے دو نوجوان کو اغواء کرلیا ۔

اغواء ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالکریم ولد ولی داد اور محمد ولد حاھی اللہ بخش بلوچ کے نام سے ہوئی ۔

تاہم اطلعات کے مطابق شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد محمد ولد حاجی اللہ بخش کو رہا کردیا لیکن عبدالکریم بلوچ تاحال لاپتہ ہے ۔

جبکہ دوسری جانب فورسز نے  تمپ میں چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی کے بعد بلوچ زبان کے شاعر ھالک گل ولد گل محمد سمیت درجنوں لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ مکران میں فورسز کی رزانہ کی بنیاد پہ آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ، اور اس کی بنیادی وجہ سی پیک کو بتایا جاتا ہے ،