خضدار، سبی اور کوئٹہ مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق اور ایک زخمی

181

آج بلوچستان کے علاقوں خضدار سبی اور کوئٹہ میں مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب کلی چلتن میں نامعلوم افراد نے جوان سال عبدالماجد جتوئی ولد نبی بخش جتنوئی کو فائرنگ کرکے جانبحق کردیا۔ مقتول کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔ ضروری کاروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ تاہم ابتک قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے نائب علی گل زنگیجو پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ یاد رہے زھری کے علاقے میں یہ اپنے نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زھری کا قبائلی فورس بہت سے مخالفین کو قتل کرتا آیا ہے۔ اسکے علاوہ کئی بلوچ آزادی پسند کارکنوں کو قتل کرنے کا الزام بھی ان پر لگایا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ انکے اجازت سے زھری میں القاعدہ اور طالبان کیمپوں کے قیام کی بھی یہاں نشاندہی ہوئی ہے۔ جو اس علاقے میں کافی متحرک ہیں اور کئی واقعات میں انکا ہاتھ ہے۔ تاہم ابھی تک اس قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

دریں اثناء سبی کے علاقے بختیار آباد میں شاہراہ پر دو ٹرکوں کے بیچ تصادم ہوا اور تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی حالت میں ٹرک کے اندر پھنسا رہ گیا آخری اطلاعات تک پولیس اہلکار زخمی ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔