ہرنائی: شاہرگ میں فورسز کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

237

بولان کے علاقے پیر اسماعیل کے ساتھ فورسز نے ہرنائی کے علاقے میں بھی زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے  کے مطابق آج صبح بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں فورسز کی فضائی و زمینی آپریشن کے چند گھنٹوں کے بعد فورسز نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں بھی زمینی و فضائی آپریشن کا بڑے پیمانے پہ آغاز کردیا ۔

واضح رہے گذ شتہ چند ہفتوں کے دوران  بلوچستان کے دیگر علاقوں آواران، کولواہ ، دشت مکران کے ساتھ ہی بولان و ہرنائی میں فورسز نے بڑے پیمانے کی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جس سے اطلاعات کے مطابق درجنوں لوگوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ دیگر درجنوں لوگوں کو انتہائی بے دردی سے قتل بھی کیا گیا ہے ۔