ہرنائی شاہرگ سے 7 خواتین سمیت 18افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتار

560

ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے پاکستانی فورسزنے 7 خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پاکستان کی زمینی فورسز نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں آپریشن کرتے ہوئے 7 خواتین سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق گرفتار 7 خواتین و دیگر 11 افراد یار جان مری کی خاندان سے ہیں ، جن کو گذشتہ شام شاہرگ سے فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

اغواء ہونے والوں میں سے کچھ کی شناخت ان ناموں سے ہوئی ہے: خیرمحمد ولد جنگی خان مری، شاہ داد ولد نورحسین، عبدالمجید ولد صالح، عبدالرحمن ولد نورعلی، نوکرخان ولد مشتاق، قیصرخان ولد گل جان، مشتاق ولد گل بہار، عبدالحمید ولد نورعلی، بنگڑ خان ولد رحیم داد۔

اسکے علاوہ پاکستانی فورسز نے موژو مری کے گھر پر بھی چھاپہ مارکر انکے اہلیہ اور تین بچے گرفتاری بعد نامعلوم مقام منتقل کردیے۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل بھی بولان، مارگٹ ، پیر اسماعیل ہرنائی سبی سے پاکستان کی فورسز نے درجنوں خواتین و بچوں کو اغواء کرلیا تھا ، جبکہ سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو مزاحمت کار ظاہر کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا ۔

بولان و آس پاس سے اغواء ہونے والے خواتین و بچوں کی اس سے قبل اغواء کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا اور دیگر سیاسی و انسانی حقوق کے اداروں نے بھی بھرپور مہم چلائی جس کے بعد خواتین و بچوں کو رہا کردیا گیا ۔

اب ایک بار پھر ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے خواتین و بچوں کو اغواء کیا گیا ہے۔