بلوچستان میں مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار سوراب کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خاتون جانبحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ زرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے حب سے ہے۔
دوسرا حادثہ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر الٹنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ جبکہ بلوچستان کے علاقے حب میں بارہ سالہ لڑکا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔
کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ ان دنوں سہولت کے بجائے وبالِ جان بن گئی ہے، جہاں آئے دن ڈرائیور موت کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتے نظر آتے ہیں۔ ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔
خیال رہے حکومت نےحال ہی میں کسی بھی روڈ حادثے کی صورت میں ڈرائیور سمیت ٹرانسپورٹ مالکان پر بھاری جرمانے آئد کرنے حکم جاری کیا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ یونینوں نے اس حکومتی فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ اس سلسلے میں آئل ٹینکر یونین نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جسکی وجہ سے ایک ہفتہ قبل مختلف شہروں میں تیل کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔