بلوچستان میں آج مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے تلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے حب میں دو واقعات رونما ہوئے ہیں، حب میں نعیم ہوٹل کے قریب کی لاش کی اطلاع پر پولیس حکام نے کاروائی کرتے ہوئے لاش قبضے میں لے لیا تھا۔ تحقیقات کے بعد نوجوان کی شناخت پیر جان ولد گل جان، عمر 25 سال سکنہ زیریں کھٹان خضدار حال حب سے ہوئی۔ ہسپتال زرائع کے مطابق جسم پر زخم کا کوئی نشان نہ ہونے کی وجہ سے موت کی وجہ فوراََ معلوم نہ ہوسکی۔

حب میں دوسرا واقع روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں رونماء ہوئی، جہاں موٹر سائیکل کے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس زرائع کے مطابق مرنے والے کی شناخت عمران ولد لعل بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ابھی تازہ ترین اطلاعت کے مطابق کوئٹہ میں مسجد روڈ پر ‏شاپنگ سینٹرکےگودام میں آگ لگ گئی ہے جس پر قابو پانے کے لیئے فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here