امر اللہ صالح پہ حملہ افغان امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے...
امر اللہ صالح پہ حملہ افغان امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
ان خیالات کا اظہار بلوچ رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے آج صبح کابل میں افغان...
عدلیہ کو بلوچستان کی طرف متوجہ ہونا چاہیے: بی ایچ آر او
کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی ایچ آراوکے چیئرپرسن بی بی گل بلوچ نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہم ایک ایسے موضو ع...
شعیب بلوچ کو زبردستی دفنانے کی کوشش ریاستی دہشتگردی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کیچ بھر میں بالاچ بلوچ اور دیگر افراد کو فیک انکاؤنٹر میں قتل...
سیندک پراجیکٹ ملازمین برطرفی کیخلاف احتجاج
سِیندک پراجیکٹ سے نکالے گئے ملازمین نے احتجاجاً تفتان آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کردیا۔
سیندک پراجیکٹ کے وسائل کے مالک ہیں اپنی ہی سرزمین کے وسائل پر ہمیں...
مغربی بلوچستان: دو مختلف مقامات پر ایرانی فورسز پر حملے
مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایرانی فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ سوران میں بھی مسلح جھڑپ کی...
شوہر کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا – حاجرہ بی بی
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے رہائشی بی بی حاجرہ نے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیموائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے کیمپ آکر اپنے شوہر مجیب الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن کے کوائف جمع کئے۔
لاپتہ مجیب الرحمن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چھ ماہ قبل پیرا ملٹری فورس (ایف سی)، سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسیوں کےاہلکاروں نے اس کے شوہر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے بارے میں معلوم نہیں کہاں اورکس حال میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن وہ صبح آٹھ بجے گھر سے نکلا تھا اور کوئلہ کانکنوں کو لے جارہا تھا کہ فورسز نے انہیں حراست میں لیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فورسز نے وہاں موجود لوگوں کو دھمکی دی ہے کہ اس کے اغواء ہونے پہ گواہی دی ان کو بھی اغواء یا قتل کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روزانہ رونما ہورہے ہیں، قوم پرست اور انسانی حقوق کے ادارے پاکستانیفورسز و خفیہ ایجنسیوں پہ الزام عائد کرتے ہیں کہ لوگوں کو اغواء کرنے میں وہ برائے راست ملوث ہیں تاہم فورسز ان الزامات کی تردیدکرتے ہیں۔
گذشتہ دنوں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے ایک انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ لاپتہ افراد نےہمسایہ ممالک میں پناہ لے رکھی ہے اور ان میں سے کچھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے گئے جن کے کلبھوشن یادیو یاہمسایہ ممالک سے رابطے تھے‘۔
مذکورہ وزیر کے بیان پہ لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی صاحبزادی اور وی بی ایم پی کے رہنما سمی دین نے ردعمل دیتے ہوئے سماجیرابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پہ لکھا ہے کہ شرم کا مقام ہے ہیکہ اس ملک کا وزیر انسانی حقوق یہ کہہ کر”غریب لوگ پیسے کیلئےہمسایہ ممالک کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں” جبری گمشدگیوں کی حمایت کررہے ہیں۔
کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری کا ہزار گنجی دھماکے کے متاثرین سے تعزیت
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے متاثرین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا...
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت مایوس کن ہے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیلٹ اینڈ روڑ انیشیٹیو کی حمایت سے مایوسی ہوئی۔ انتونیو گیوٹرز کا چین کے لئے نیک کاوشیں دنیا خصوصا مقبوضہ بلوچستان، جنوبی ایشیا اور...
پاکستان فوج کے اہلکار نے بلیدہ میں ایک شخص کو قتل کردیا
بلیدہ کے رہائشی اور پاکستان فوج کے حاضر سروس اہلکار حنیف بلیدئی نے گذشتہ روز بلیدہ گلی میں گھر میں گھس کر ایک نوجوان کو مبینہ طور پر قتل...
شاہرگ: فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 1 اہلکار ہلاک، 5 زخمی
بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فورسز کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق...
























































