پنجگور/سبی: فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات

87
File Photo

سبی میں مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور و سبی کے علاقوں میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا –

ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں فورسز کو جانی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد نے فورسز کی گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا، فورسز اور مسلح افراد کے مابین کافی دیر تک جھڑپیں جاری رہیں-

اسی طرح سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکورٹی فورسز کو جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں –

یاد رہے بلوچستان میں آئے روز سیکورٹی فورسز پر پے درپے حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے –