مستونگ : زمینداروں نے مختلف مقامات پر روڈ بلاک کردیا

356

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام و زمینددار سراپا احتجاج، ٹریفک معطل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ شہر میں دو مختلف مقامات پر شہریوں اور زمینداروں نے احتجاجاََ نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کےلئے بلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر شہریوں اور زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے مین آرسی ڈی شاہراہ کے دو مقامات پہ دھرنا دیاجارہا ہے۔ جس کےباعث کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے نوشکی آنے جانے والے گاڑیوں کی روانی مکمل طور پر رک گئی ہیں۔ روڈ بندہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں اور سخت گرمی میں مسافروں خصوصا خواتین بچے اور معذور افراد کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔