آواران: فورسز کا مزید دو بستیاں خالی کرنے کا حکم

232

پاکستانی فورسز کی جانب سے آواران کے دو بستیوں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق پاکستانی آرمی کی جانب سے آواران کے مزید دو بستیوں کے مکینوں کو نقل مکانی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے پیراندار کے دو بستیوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا، پیراندار کے گاؤں جھکرو اور درمان بینٹ کے مکینوں کو الٹیمیٹم جاری کیا گیا ہے کہ وہ آج مغرب تک اپنا گھر بار چھوڑ کر پاکستانی آرمی کے چوکیوں کے پاس آکر آباد ہوجائیں، بصورت دیگر انہیں جبری گمشدگیوں سامنا کرنا پڑے گا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے علاقہ مکینوں کو آج بروز منگل مغرب تک ہجرت کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔

یاد رہےگذشتہ روز بھی آواران کے علاقے دراسکی گواش کے علاقے لینڈکی، بزداد گواش، وھلی گواش، تیرتج گواش، نیلتاکی اور زنڈو میں فورسز کیجانب سے لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اسی وجہ سے علاقے کی کثیر تعداد پہلے سے ہی ہجرت کرکے کراچی اور اندرون بلوچستان آئی ڈی پیز کے حیثیت سے رہنے پر مجبور ہیں۔