بولان: فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص لاپتہ

پاکستانی فورسز نے ایک ضعیف العمر شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت حمزہ ولد شکاری سکنہ لیس، بولان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ روز مچھ ڈگاری کراس سے فورسز نے مسافر بردار گاڑی سے اس وقت اتار کر حراست میںلیا جب وہ کوئٹہ جارہا تھا۔ بلوچستان  میں جبری گمشدگیوں کے نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے وہیں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج بھی جاری ہے۔ انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف آج لاپتہ افراد کے لواحقین  تربت مرکزی شاہراہ ڈی بلوچ پہ دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ لواحقین کا کہناانکے پیاروں کی عدم بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ڈی بلوچ شاہراہ تربت سمیت ضلع کیچ کو گوادر سمیت سندھ اور دیگر علاقوں سے ملانے والی شاہراہ ہے اس شاہراہکے بند ہونے سے ضلع کیچ کا کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوکر رہ جائے گا۔ دوسری جانب آج بی این ایم کے رہنماء ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو تیرہ سال مکمل ہونے پہ کراچی میں ایک سیمینارکا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

ریاست ڈائن بن چکی ہے جو ہمارے بچوں کو نگل رہی ہے

ریاست شہریوں کے لئے  ماں کا درجہ رکھتی ہے لیکن بلوچستان کے نوجوان شہریوں کے لئے ریاست ڈائن بن چکی ہے جو ہر کسی کونگل رہی ہے ۔ ان...

ڈاکٹر دین محمد کی بیٹیاں احتجاجی کیمپوں میں بڑی ہوئیں – ڈاکٹرنسیم بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم نے کہا ہے کہ جو افراد جبری لاپتہ ہیں ان کے خاندان بھی متاثر ہیں جیسا کہ ڈاکٹر دینمحمد کا خاندان کہ...

کراچی: لوڈشیڈنگ کیخلاف 20 گھنٹے سے احتجاج ، سڑکیں بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ماڑی پور روڈ پر بیس گھنٹے طویلاحتجاج کے سبب سڑکیں ٹریفک...

ایس ایس ایف کا خضدار میں “تاریخ اور سیاست” کتاب پہ اسٹڈی سرکل

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی جانب سے خضدار میں ڈاکٹر مبارک علی کی "تاریخ اور سیاست" نامی کتاب پہ جائزاتی و تبصراتیاسٹڈی سرکل منعقد کیا گیا۔اسٹڈی سرکل تنظیم کے ایجوکیشنل...

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک ٹرک سے کم از کم 46 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ممکنہ طور...

بلوچستان فزیوتھراپیسٹ کا اسمبلی کے سامنے دھرنا

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پچھلے 16 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن مطالبات کے حق...

کیچ: ایک شخص نے خودکشی کرلی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کے بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنے ہاتھوں سے اپنے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

نیشنلزم کی جدوجہد ہی بقاء اور نجات دہندہ ہے۔ این ڈی پی

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی شال زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر آغا نعمت شاہ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے...

ریاست لاپتہ افراد کے قتل کا اعتراف کرچکی ہے – سورٹھ لوہار

سندھ سے جبری گمشدگی کے خلاف جاری تحریک کی رہنمائی کرنے والی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے چیئر پرسن سورٹھ لوہار نے کہا ہے کہ...

تازہ ترین

ہماری عید کی خوشیاں دونوں بھائیوں کیساتھ زندانوں میں مقید ہیں – ہمشیرہ لاپتہ...

ہماری عید کی خوشیوں کو دونوں بھائیوں جنید حمید اور یاسر حمید کے ہمراہ زندانوں میں مقید کردیا گیا ہے۔ بھائیوں کی جبری گمشدگی...

ھیروفی شہید: چیئرمین قادر کاشانی – نوتک بلوچ

ھیروفی شہید: چیئرمین قادر کاشانی تحریر: نوتک بلوچ دی بلوچستان پوسٹ چیئرمین قادر بلوچ کی شہادت بلوچ قوم کی آزادی کی جدوجہد میں ایک روشن باب ہے،...

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تضادات کا تاثر – بادوفر بلوچ

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تضادات کا تاثر تحریر: بادوفر بلوچ دی بلوچستان پوسٹ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو اکثر ناقدین ایک ایسی حکمتِ عملی قرار دیتے...

مستونگ، بارکھان اور قلات کے شاہراہوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی گئی۔...

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 19 مارچ 2026 کو...

ترقی کے نام پر دنیا کی نئی غلامی – وشڑی بگٹی

ترقی کے نام پر دنیا کی نئی غلامی تحریر: وشڑی بگٹی دی بلوچستان پوسٹ "ترقی" (Development) محض ایک معاشی اصطلاح نہیں بلکہ ایک پیچیدہ سماجی، سیاسی اور...