زیارت واقعہ: بی این پی کا بلوچستان بھر میں احتجاج

زیارت جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کو قتل کرنا بلوچستان میں جاری بلوچ قومی نسل کشی کا تسلسل ہے - مظاہرین بلوچستان نیشنل پارٹی...

زیارت جعلی مقابلے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔...

بلوچ نیشنل موومنٹ کے  ترجمان نے اپنے بیان میں  زیارت جعلی مقابلے کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرین پر پولیس تشدد اور آنسوگیس فائر کرنے کی شدید مذمت کرتے...

خاران سے ایک اور نوجوان جبری لاپتہ

خاران کلان سے ایک اور نوجوان خلیل احمد ولد رحم اللہ سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بلوچستان کے ضلع خاران سے سی ٹی ڈی اور خفیہ...

محسن داوڑ کو کوئٹہ میں داخلے سے روک دیا گیا

پشتون رہنماء کے مطابق انھیں ایک بار پھر کوئٹہ داخلے سے روک دیا گیا ہے- رکن اسمبلی و پشتون رہنماء محسن داؤڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر...

بلوچستان : 3 افراد لاپتہ، 4 بازیاب

مستونگ سے جبری طور لاپتہ ہونے والے سنگت ثناء بلوچ کے بھائی اور کزن بازیاب ہوگئے- اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز نے...

سندھ حکومت اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

سندھ حکومت اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ سندھ حکومت نے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کو احتجاج کو وسعت...

بلوچستان: بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں داخل، شاہراہ بند ہوگئے- گزشتہ کئی روز سے شدید بارشوں کے ریلے حب...

سرکاری حمایت یافتہ گروہ گرفتار، منشیات برآمد

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے سرکاری حمایت یافتہ گروہ کا سربراہ اپنے دو درجن کے قریب ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے...

بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد حق پر ہے- سربراہ بی ایل ایف

زیارت واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج پہ  فورسز کی شیلنگ و تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے ‎بلوچ آزادی پسند رہنماء اوربلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ‎اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے  ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پہ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا  ‎بلوچ قوم کےلاپتہ افراد کی لاشیں اٹھانے کے بعد دنیا باور کرے کہ بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد حق پر ہے۔ انہوں نے لکھا  کہ کوئی اسمبلی کی رکن ہو یامعروف دانشور اگر اپنی آنکھیں موند لے تووہ اپنی ضمیر کے آگے قصوروار ٹھہرائے گا،ساتھ انہوں نے کہا کہ ‎ ان ماؤں بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ظلم کے آگے کمربستہ ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں زیارت میں پاکستان آرمی کے جعلی مقابلے میں پہلے سے لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف لواحقین کی جانبسے ہونے والے احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول کر شرکاء پہ شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس فائر کرکے انہیں زخمی کردیا، شیلنگاور لاٹھی چارج کے باوجود لواحقین کوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور دھرنا اس وقت بھی  جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے زیارت میں گذشتہ دنوں دوران آپریشن نو افراد کو مارنے کادعوی کیا تھا فورسز کے مطابق مرنے والوں کا تعلق بی ایل اے سے ہے  تاہم بی ایل اے نے آئی ایس پی آر کے دعوؤں کی تردید کرتےہوئے کہا کہ مارے جانے والے افراد کا بی ایل اے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم وی بی ایم پی اور لواحقین کا کہنا ہے مارے جانے والے افراد پہلے سے لاپتہ افراد ہیں انکے نام پہلے سے لاپتہ افراد کے فہرست میں موجود ہیں۔  زیارت واقعہ میں قتل ہونے والوں میں خضدار کے رہائشی انجینیئر ظہیر بلوچ بھی شامل تھے انکے بہن کے بقول اکتوبر 2021ء میںجبری گمشدگی کے بعد سے وہ ریاستی اداروں کی حراست میں تھے۔ ظہیر کی ہمشیرہ پچھلے کئی وقتوں سے اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج تھی، عظمی بی بی نے کہا کہ بھائی کیبحفاظت بازیابی کے لیے اُنھوں نے ہر در پر دستک دی لیکن وہ زندہ بازیاب تو نہیں ہوئے بلکہ 10 ماہ بعد ان کی تشدد زدہ لاش ہمیںملی۔ اُنھوں نے کہا کہ ان کے بھائی کا تعلق کسی تنظیم سے تھا اور نہ ہی وہ زیارت میں فورسز سے مقابلے میں مارے گئے۔ عظمیٰ نے کہا کہ اگر اُن کے بھائی مقابلے میں مارے گئے تھے تو ان کے ہاتھوں پر مبینہ طور پر ہتھکڑیوں اور آنکھوں پر پٹی باندھےجانے کے نشانات کیوں تھے۔  پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ لکھا ہے کہ ظہیر بلوچ کو گذشتہ سال اٹھایا گیا توانکے بھائی نے تھانہ زر غون آباد میں گمشدگی کی ایف آئی آر کٹوائی انکی بہن نے اپنے بھائی کے لاپتہ ہونے کا شور مچایا جس کےثبوت موجود ہیں لیکن ریاست کہتی ہے وہ دہشت گرد تھا اسکی لاش زیارت کے پہاڑوں سے ملی اس پر کرنل لئیق کے قتل کا الزام لگادیا۔

خواتین و بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے – بلوچ...

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف آج کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے شیلنگ، تشدد اورنارواسلوک پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا...

تازہ ترین

بلوچستان میں اجتماعی سزا اور صنفی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں –...

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایک موضوعاتی رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے “2025 میں بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیاں: بلوچستان میں اجتماعی...

نئی دہلی میں طالبان کا پہلا ایلچی تعینات

افغانستان کی طالبان حکومت نے انڈیا کے لیے اپنا پہلا باقاعدہ ایلچی مقرر کر دیا ہے جو دہلی میں سفارت خانے میں خدمات انجام...

قلات: شورپارود میں ڈرون حملہ، پروازیں جاری

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج کی جانب سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ قلات کے علاقے شور پارود میں گذشتہ روز مغرب...

دکی: کوئلہ کان حادثے میں کانکن جانبحق

دکی مقامی کوئلہ کان میں زہریلہ گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک کانکن جانبحق ہوگیا۔ اطلاعات...

اورناچ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں چھ اہلکار ہلاک کئے۔ بی...

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے...