مستونگ میں پاکستانی اداروں کے کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

734

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 17 مئی کی شام ضلع مستونگ کے علاقے تلخکاوی میں ریاستی مخبر عبدالوہاب سختکی اور نصیر احمد سختکی ولد یار محمد سختکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالوہاب سختکی موقع پر ہلاک جبکہ نصیر احمد سختکی شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اشخاص گذشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے تھے۔ اس معاملے میں پہلے بھی بلوچ سرمچاروں کی طرف سے عبدالوہاب اور نصیر احمد اور ان کے والد کو تنبیہ کیا گیا مگر وہ باز نہ آئے اور مسلسل بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی مخبری اور ان کو ٹریک کرنے کے علاوہ علاقے میں عام شہریوں اور بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریوں میں بھی ملوث رہیں۔ عبدالوہاب سختکی اور نصیر احمد سختکی اور ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوان دشمن اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مستونگ میں اس وقت کئی افراد پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے ہیں کچھ ضمیر فروش چند پیسوں کے عوض اپنے قوم سے غداری کر رہے ہیں ہم ایسے تمام عناصر کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض ریاست کی دلالی اور فوجی چیک پوسٹوں اور ریاستی تمام اداروں سے دور رہیں ورنہ اپنے جان و مال کی ذمہ دار خود ہوں گے۔ ہم ایسے تمام کارندوں کے متعلق مکمل معلومات و آگاہی رکھتے ہیں جوکہ قابض ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں جو کہ مستقل میں ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے قومی غداروں کے لیے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کی حصول تک جاری رئینگے۔