سائیں جی ایم سید کی برسی پر ایس آر اے سربراہ شاہ عنایت کا پیغام جاری

422

سائیں جی ایم سید کی 28 ویں برسی کے موقع پر ایس آر اے چیف کمانڈر شاہ عنایت نے اپنے جاری کیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ “سائیں جی ایم سید سندھی قوم کی آزادی کے لیے ایک پیغمبر بن کر آئے، جس نے صدیوں سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی قوم کو اپنی تاریخی شناخت ،کلچر، قومی وجود اور ہزارہا سالا تاریخی وطن کی آزادی کے پیغام سے روشناس کروایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سائیں جی ایم سید نے سندھ کی تاریخ، تہذیب ، کلچر، تصوف، جغرافیہ ، معیشت اور سیاست کے موضوع پر  52 سے زائد کتاب لکھ کر سندھی قوم کو آگاہ کیا کہ “یہ وطن صدیوں سے ہمارا ہے اور ہم تاریخ کے ہر دور میں اس وطن پر تمام بیرونی حملہ و قبضہ آوروں سے اپنے وطن کی آزادی اور دفاع کے لیئے جنگ لڑتے آئے ہیں اور اپنے وطن کو آزاد کرواتے آئے ہیں۔ اس وقت بھی ہمارے وطن پر پنجاب سامراج قابض اور حملہ آور ہے ، جس قبضے کو ختم کرنے کے لٸے ہم سب کو مل کر پنجاب سامراج کے خلاف فیصلا کن جنگ لڑنی ہوگی۔”

 شاہ عنایت نے کہا کہ رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی 28 ویں برسی کے موقع پر میں سندھی قوم باالخصوص سندھی نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سندھ تاریخ کی بدترین غلامی و بیرونی حملے کے زد میں ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اپنے وطن کی آزادی کی فیصلہ کُن جنگ لڑنے کی تیاری کریں اور سندھ کو پنجاب سامراج اور تمام بیرونی حملہ و قبضہ آوروں سے آزاد کروائیں۔”