قلات: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

319

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے-

علاقائی ذرائع کے مطابق منگچر فورسز کیمپ کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام نے تاحال دھماکے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔