خاران: جبری لاپتہ شخص بازیابی کے بعد جانبحق

735

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جو جان کی بازی ہار گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے خاش سے لاپتہ سے ہونے والا شخص بازیابی کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق صلاح الدین ولد ظفر علی کو ایک ہفتے قبل ایف سی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے تاہم آج انہیں آج خاران شہر کے قریب بے ہوشی کے حالت میں پایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ولد ظفر علی شدید خراب حالت میں اسپتال منتقلی کے دؤران جان کی بازی ہارگیا۔

لواحقین کے مطابق انہوں نے پولیس سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا ہے تاہم اس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے-

واضح رہے اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ تاہم سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔