سبی: پولیس کی گاڑی پر خودکش حملہ، نو ہلاک، سات زخمی

1073

بلوچستان کے علاقے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری( بی سی) کی گاڑی پر خودکش حملہ، 9 اہلکار ہلاک جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

فورسز کو سبی کے علاقے کمبڑی پل کے قریب نشانہ بنایا گیا، حملے میں پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئیں جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اہلکاروں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، دوران علاج مزید 5 اہلکار دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

سبی پولیس کا کہنا ہے کی دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا ، دھماکے کی جگہ کو پولیس نے گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔