بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، پل ٹوٹنے سے کوئٹہ کراچی سے کٹ گیا

625

کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور جعفر آباد میں مکان کی چھت گرنےخاتون اور ایک بچہ جان بحقہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے سرحدی شہر حب میں سیلابی پانی سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر واقع ایک پل ٹوٹ گیا جس کے باعث سڑ ک کے راستےکوئٹہ کا کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا، سڑ ک کے دنوں جانب سیکنڑوں کی تعداد میں لوگ پھنس گئے۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے کے مطابق اتوار تک کویٹہ سمیت صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 102تک پہنچ چکی ہے بلوچستان میں مونسون کی بارشوں کا سلسلہ 14 جولائی کو شروع ہوا تھا جو و وقفے وقفے تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب بارکھان میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، گذشتہ تین دن سے وقفے وقفے سے بارش شہریوں کیلئے وبال جان بنگئی۔ بارش سے کئی گھروں کی دیواریں اور کچے مکانات منہدم ہونے کا خدشہ ہے جبکہ فصلوں میں پانی کھڑا ہونے سے کپاس، مرچاور دیگر فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری بارش سے ڈیمز بھر جانے سے آس پاس کی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ کوہ سلیمانکے پہاڑی سلسلے میں لینڈ سلائیڈنگ سے بین الصوبائی شاہراہ عارضی طور پر بند اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک بارکھان 150 ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے اس وقت شہروں کو سب سے بڑا مسلہ نکاسی آب کا ہے جہاں شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونےسے شہرویوں کو مشکلات در پیش ہیں۔