الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد، الیکشن پروگرام کے مطابق 21 اپریل تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کئے جاسکیں گے۔
22 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی،23 سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی،26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے۔
29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے،7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی،9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے،10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔