بلوچستان: روڈ حادثات نے مزید 3 جانیں لے لی، متعدد زخمی

196
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات نے مزید تین جانیں لے لی ہیں جبکہ مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں-

مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں خاتون اور دو بچے جان کی بازی ہارگئے-

پہلا ٹریفک حادثہ کوئٹہ کے قریب کچلاک بائی پاس پر پیش آیا جہاں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جانبحق جبکہ واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں-

اسی طرح پنجاپ کے علاقہ لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو بچے جانبحق دیگر 25 افراد زخمی ہوئے ہیں-

مذکورہ واقعہ خانوزئی کے قریب پیش آیا زخمیوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جبکہ جانبحق بچوں کی شناخت سات سالہ فرزانہ اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے-

دریں اثناء مچھ بولان میں کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس میں سوار تین افراد صمد خان، زبیر احمد، اور فیصل، نامی شخص زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرکے کوئٹہ منقتل کردیا گیا ہے-

ادھر بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنجگور کے علاقے بونستان میں ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی کے الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں