بلیدہ میں ریاستی مخبر جاوید رحیم بخش کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

356

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ریاستی مخبر جاوید ولد رحیم بخش کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ریاستی مخبر جاوید ولد رحیم بخش سکنہ میتاب جو اس وقت بلیدہ میناز میں رہتا تھا کو ایک ہفتہ قبل سرمچاروں نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ ٹریکٹر اور ٹینکی کے ساتھ پاکستانی فوج کو پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ وہ قابض فوج کو راشن بھی سپلائی کرتا تھا۔

مذکورہ ریاستی مخبر بلوچ سرمچاروں کی مخبری کرنے کے ساتھ بلیدہ کے مختلف علاقوں میں دوران آپریشن بھی پاکستانی فوج کے ساتھ تھا۔ دوران تفتیش ریاستی مخبر نے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کیا۔ اقبال جرم کے بعد اسے موت کی سزا دی گئی۔

بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی مخبروں، ڈیتھ اسکواڈ اور فوجی چوکیوں اور کانواؤں سے دور رہیں۔ سرمچار انکو کسی بھی وقت اور کہیں بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ معمولی مراعات کی خاطر قابض پاکستانی فوج کا ساتھ نہ دیں بصورت دیگر وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔