بھائی کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے – ریحان بلوچ

300

کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار نصیر احمد بلوچ کے بھائی ریحان بلوچ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ آکر لاپتہ بھائی کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ کے رہائشی ریحان بلوچ کے مطابق اسکے بھائی کو رواں سال 23 ستمبر کو کوئٹہ منو جان روڈ سے پاکستانی ایف سی و خفیہ اداروں نے حراست لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے –

لاپتہ نصیر احمد کے بھائی کے مطابق نصیر احمد بلوچ طالب علم ہے اور میڈیکل اسٹور پر کام کررہا تھا –

ریحان بلوچ نے انسانی حقوق کے اداروں و حکومتی حکام سے نصیر بلوچ کو منظر عام پر لانے عدالت میں پیش کرنے سمیت انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے –