پاکستانی فورسز نے حب سے ایک اور طالب علم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے جبکہ حب چوکی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں –
فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت بلال زہری سکنہ زہری ضلع خضدار سے ہوئی ہے –
ایک ہفتے میں حب سے جبری گمشدگی کے شکار طلباء کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل تین دیگر طالب علم زبیر زہری، عدنان مینگل اور اسلم زہری بھی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کردیے گئے تھے –
عدنان مینگل اور زبیر زہری کو چار روز قبل جبکہ اسلم زہری کو دو روز قبل حب ڈاکخانہ روڈ سے خفیہ اداروں کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے ہیں –
دوسری جانب بلوچستان یونیورسٹی سے گذشتہ ہفتے چار طالب علموں کے جبری گمشدگی کے خلاف طلباء نے آج احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کرکے تعلمی سرگرمیاں معطل کردی ہے –
طلباء تنظیموں نے پاکستانی فورسز کیجانب طلباء کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کیخلاف امتحانات کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کی کال دی ہے –