سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے حالیہ کچھ دنوں کے اندر پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے بلوچ اکثریتی علاقوں سے پندرہ سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
ہیومین رائس کونسل اف بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری عبداللہ عباس کے مطابق مذکورہ افراد کو کراچی میں مختلف بلوچ اکثریتی علاقوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔
عبداللہ عباس کے مطابق فورسز نے کراچی کے علاقے گولیمار، ماری پور اور ملیر میں چھاپہ مارکر پندرہ سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے ۔
مذکورہ افراد میں سے تین کی شناخت ہوچکی ہے تاہم دیگر افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
عبداللہ عباس کے مطابق اغواء ہونے والوں میں تین کی شناخت ہوچکی ہے ان میں نبی سکنہ کلری، عدنان صدیق اور سمیع اللہ سکنہ فقیر کالونی شامل ہیں۔
Three abductees were identified as Nabi Bux from Kalari, Adnan Sadiq & Samiullah from Faqir Colony Karachi. https://t.co/9jJQJ9y4qm
— Abdulla Abbas Baluch (@AbdulahAbbass) November 8, 2021
خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگیوں میں تیزی آئی ہے بلوچستان سمیت کراچی سے میں متعدد افراد کو فورسز نے اغواء کیا ہے۔