حکومت بلوچستان کیسکو کی 24.43 بلین روپے مقروض نکلی

528

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے حکومت بلوچستان کے ذمے کیسکو کی واجبات سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان کو لکھے گئے مراسلے کی تفصیل سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے مطابق حکومت بلوچستان کے مختلف محکمے رواں سال جنوری کے آخر تک کیسکو کی 24.43 بلین روپے مقروض نکلی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ 340.17 ملین، محکمہ تعمیرات و مواصلات 266.62 ملین، محکمہ پولیس 910.40 ملین، محکمہ تعلیم 5887.25 ملین، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز .04 714 ملین، محکمہ زراعت  307.88 ملین، محکمہ صحت 2209.15 ملین، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 10430.12 ملین، محکمہ واسا 914.15 ملین جبکہ محکمہ لوکل باڈیز 1147.83 ملین روپے کیسکو کے مقروض ہیں۔

7جولائی 2015 کو حکومت بلوچستان کی جانب سے 3.645 بلین روپے ادائیگی کی گئی تھی لیکن اس کے بعد کوئی بھی ادائیگی  نہیں ہوئی ہے۔

ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول خاران میں بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے اہم محکموں نے اپنے ذمے واجب الادا رقم ادائی نہیں کی جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں بجلی منقطع کردی گئی ہے۔