واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی اے طیارہ ضبط

357

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارے کو ملائیشا کے دارالحکومت کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی، کوالالمپور میں مقامی حکام نے پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضے میں میں لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک فریق کے درمیان اس لیز کے معاملے پر مقدمہ چل رہا ہے جسے احسن طریقے سے نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی یورپ میں پرواز پر پابندی برقرار ہے۔