یو بی اے چپی کچ میں فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے – مزار بلوچ

335

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل پانچ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقہ چپی کچ کے مقام پہ تعمیراتی کمپنی اور قابض فورسز کے اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں قابض فورسز اور قابض ریاست کے تعمیراتی کمپنی کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم کے مرضی کے برعکس قابض ریاست نے اپنے اس لوٹ کھسوٹ کے جال کو تعمیر و ترقی کا نام دے کر بلوچ قوم پہ زبردستی مسلط کی ہے جسکی اجازت ہم ہرگز نہیں دے سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض ریاستی فورسز اور بلوچستان میں غیر منظور تعمیراتی کام کرنے والے کمپنوں پہ لیویز سمیت اُن کے علاقائی ہمنواوں پہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔