کروناوائرس کی دوسری لہر، تربت میں کیسز بڑھ رہے ہیں

161

محکمہ ہیلتھ کے مطابق تربت سمیت ضلع کیچ میں 719افرادکروناوائرس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ جیل تربت کے ڈپٹی جیلر سمیت 18قیدی بھی کروناوائرس کا شکار ہوچکے ہیں.

زرائع کے مطابق ضلع کیچ میں 4 میں سے تین وینٹی لیٹرز تاحال انسٹال نہ ہوسکی ہیں اور وینٹی لیٹرزکیلئے آکسیجن کی بھی شدیدکمی کاسامنا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تربت سمیت مکران ڈویژن میں عام زکام اور کانسی تک کا علاج ناممکن ہوچکا ہے۔

جبکہ ضلع کیچ میں کروناوائرس احتیاطی تدابیر پر انتظامیہ عمل درآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

دوسری طرف  ڈی ایچ او ڈاکٹر رحیم بلیدی کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال تربت میں پی سی آرلیب قائم کیا گیا ہے اور ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

لیکن عوامی حلقوں کی جانب سے کروناوائرس ٹیسٹ سے مطلق مایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔