بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ نے کہا بلوچستان کے طلباء حصول علم میں ہائیر ایجوکیشن کیلئے جامعہ بلوچستان کا رخ کرتے ہیں جامعہ بلوچستان نے بلوچستان میں علم کی فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن بدقسمتی سے تعلیم دشمن پالیسی بنانے والے مافیا نے کئی پالیسیوں کے تحت جامعہ بلوچستان کو بھی ان پالیسیوں کا شکار بنایا جس کی وجہ سے جامعہ بلوچستان کا رینکنگ دن بدن کم ہوتا جارہا ہے ادارے سے سالانہ ہزاروں ڈگری یافتہ نوجوان تو نکلتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان میں تعلیم یافتہ، شعور یافتہ، قوم و سرزمین کا درد رکھنے والے و خدمت کرنے والے نہ ہونے کے برابر ہے جامعہ بلوچستان کے تعلیمی نظام کو مفلوج کرنے اور ادارے کو تباہ کرنے میں سابقہ وی سی کا اہم کردار رہا ہے جس نے تعلیمی ادارے کو کاروباری مرکز بنایا کرپشن بلیک میلنگ، سفارش کلچر، میرٹ کی پامالی، لسانیات کے بنا پر تعصب تعلیم دشمن اور بلوچ کش پالیسی بناکر سے جامعہ بلوچستان کو تباہی کے طرف لےگیا طلباء کو سیاسی شعور سے محروم رکھنے اور خورد برد کو چھپانے کی خاطر طلباء تنظیموں، شعوری پروگرامز و سرکل پر پابندی عائد کی جس کا انجام ایک بہت بڑے سکینڈل کی شکل میں سامنے آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ وی سی کو سکینڈل کا سرغنہ کرپشن بلیک میلنگ کے وجہ سے مہینوں پہلے نکالا گیا لیکن ابھی بھی اس کے اثرات اور پالیسیز لاگو ہے اکثر ڈیپارٹمنٹ آج بھی سابقہ وی سی کے نقش و قدم پر چل کر علم کے چراغ کو بجانے اور ادارے کو تباہی کے طرف لے جارہے ہیں امیرٹ کی مکمل پامالی کرپشن اور لسانیات کے بناہ پر تعصب سے بلوچوں کو دیوار سے لگایا جارہاہے جن میں سرفہرست انگلش ڈیپارٹمنٹ ہے جو ہر سال میرٹ کے نام پر من پسند افراد کو داخلہ دے کر میرٹ کی مکمل پامال کرتی ہے ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن، بلیک میلنگ، لسانیت کے بناہ پر بلوچوں کو دیوار سے لگا کر تضاد پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے انگلش ڈیپارٹمنٹ فیور ازم کے تحت بلوچستان کے ہونہار اور مستحق طلبہ کے حقوق پر ڈھاکہ ڈال رہا ہے ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن من پسند افراد کی خاطر محنتی طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے انہیں تعلیم سے محروم رکھ کر مستقبل کے معماروں کو ضائع کر رہا ہے ان سے تعلیم چین کر بلوچستان کو مزید پسماندگی کے طرف دھکیلنے میں کردار ادا کر رہی ہے طلباء مجبوراً تعلیم سے دور ہوجاتے ہے اور طلباء کو غلط قدم اٹھانے پر مجبور کرتے ہیں کئی سالوں سے جاری میرٹ کی پامالی ذہنی تریٹس پر یونیورسٹی انتظامیہ بھی خاموش ہے انتظامیہ کو انگلش سمیت دیگر ایسے ڈیپارٹمنٹس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے جو میرٹ کی پامالی کرپشن اور فیور ازم کو ترجیح دے رہے دیگر بصورت بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلوچستان کے طلباء کے حقوق و مستقبل کو داؤ میں لگانے کے خلاف سخت سے سخت لائحہ عمل طے کریگی۔