مذہبی جماعت کے حملے میں خاتون و بچے زخمی – وی ایم پی ایس

262

حملہ خفیہ اداروں کے ایماء پر کیا گیا۔ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ

سندھ سے جبری طور پر گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے متحرک تنظیم وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج کراچی پریس کلب پر پاکستانی ایجنسیوں کے آشیرباد یافتہ انتہاپسند جماعت “سپاہِ صحابہ” (اہلسنت و الجماعت) نے “سندھی و بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ” پر حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں کئی کارکنان و خواتین زخمی ہوئی ہیں۔”

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے مزید کہا ہے کہ “پاکستانی ایجنسیاں سندھ میں فرقہ وارانہ و لسانی فسادات اور سول وار کا گھناونا جنگ چھیڑنے جا رہے ہیں۔”

انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنے کارکنان سے اپیل کی کہ “اشتعال بازی میں آنے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لیں اور سندھ میں پاکستانی ریاست کی آشیرباد سے جاری مذہبی انتہاپسندی کے خلاف اپنی پرامن سیاسی جدوجہد تیز کریں اور سندھ کے شہرشہر ،گاؤ گاؤں جا کر اپنی فریاد اپنی سندھی قوم کے آگے رکھیں۔ ہم مظلوم ہیں اور ایک مظلوم سندھی قوم کی حیثیت سے ہم دشمن کے حملے کا ماتم (احتجاج) ہی کر سکتے ہیں۔”