پاکستانی فورسز پر حملہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل کے قریب ہوا ۔
ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق بلوچستان کے شہر ماشکیل کے قریبی علاقے میں پاکستانی انیٹی نارکوٹکس فورس اور منشیات کے سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پاکستانی اہلکار ہلاک جبکہ چھ شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔
زخمیوں کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے دیگر اہلکاروں نے طبی امداد دینے کے لئے اپنے کیمپ کے ہسپتال منتقل کردیا ۔
خیال رہے مذکورہ علاقہ افغانستان سے آنے والے منشیات کےلئے استعمال ہوتا ہے اور اکثر اوقات منشیات کے قافلوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے کمیشن لیکر انھیں محفوظ راستہ دیتے ہیں ۔
نوکنڈی کے رہائشی حاجی شیر احمد نوتیزئی نے دی بلوچستان پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اوقات افغانستان سے آنے والے منشیات کے قافلوں کو محفوظ راستہ دینے کےلئے ایف سی رات کے آخری پہر کوئٹہ تفتان شاہراہ کو دو اطراف سے مکمل بند کرکے منشیات فروشوں کو ماشکیل اور ایران تک داخل ہونے میں محفوظ راستہ پیسہ لیکر فراہم کرتا ہے ۔