کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں ایک کروڑ سے بڑھ گئی

71

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی جبکہ 54 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں، دوسری جانب امریکہ میں صرف ایک روز میں کورونا وائرس کے 45 ہزار 242 سامنے آگئے جو وباء پھوٹنے سے اب تک ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔چین میں ہفتے کے روز چار دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ کووڈ 19 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس اضافے کی وجہ بیجنگ میں وائرس کی نئی لہر کو قرار دیا جا رہا ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جمعہ کے روز چین میں 21 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی یہ تعداد ایک دن پہلے 13 تھی۔ چین میں کل متاثرین کی تعداد 83ہزار 483ہو گئی ہے۔ادھر بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

ایک ہی روز میں ساڑھے 18 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں،وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ انڈیا پر کورونا وائرس کا سب سے زیادہ اثر پڑے گا لیکن لاک ڈاؤن، حکومتی کوششوں اور لوگوں کی جدوجہد کی وجہ سے انڈیا دوسرے ممالک سے بہتر حالت میں ہے اور ملک میں کی صحتیابی کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ادھرسعودی عرب میں کرونا وائرس کے 3924 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہےجبکہ 37 مریض چل بسے،حفاطتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے والی خاتون نے خاندان کے 21 افراد کو کووِڈ-19 کا مریض کردیا۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید 100 کا اضافہ ہوگیا۔برطانوی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق مزید 100 اموات کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 43 ہزار 514 ہوچکی ہے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کے مزید 687 کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 243 ہوگئی۔برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 860 کیسز اور 990 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

فرانس میں 30 مئی کے بعد ایک مرتبہ پھر 1500 سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ تین دنوں میں اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ہفتے کو روس میں 6ہزار 852نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپریل سے یہ دوسرا دن ہے کہ جب روس میں سات ہزار سے کم متاثرین سامنے آئے ہیں۔سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے بعد وزیردفاع الیگزینڈر وولن کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

فلسطینی شہر بیت لحم کے گورنر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد شہر کو بند کرنے کا اعلان کردیا