منشیات کی بھڑتی رجحان نوجوانوں کو اندھیرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے – مظاہرین
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منشیات کے خلاف جنگ ٹیم کی جانب سے ہفتے کے روز حب لسبیلہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان میں منشیات کی بھڑتی رجحان اور انتظامیہ کی جانب سے منشیات روکنے میں ناکامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے لسبیلہ پریس کلب سے ریلی نکالی جو جمعہ خان ہوٹل سے ہوتے ہوئے واپس پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک سازش کے تحت منشیات کو بھڑاوا دیا گیا جس سے بلوچستان کے نوجوان طبقہ شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کے منشیات کو طاقتور طبقوں کی سپورٹ حاصل ہے، منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھاتے سمیع مینگل نوشکی میں قتل ہوئے اور ڈھنک اور مند واقعہ میں بھی یہی عناثر ملوث پائے گئے ہیں۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات مٹاؤ بلوچستان بچاؤ اور منشیات سے پاک بلوچستان کے نعرے درج تھے۔