وکلاء کی کھلے عام دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں – وائی ڈی اے بلوچستان

146

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کے ایک مخصوص دہشتگرد گروہ کی جانب سے ڈاکٹروں اور مریضوں پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور مریضوں پر حملہ دہشتگردی کی اعلیٰ مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائیں کم ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون و وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے قانون کے رکھوالے کہلائے جانے والے کالے کوٹوں میں ملبوس دہشتگرد صفت ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائیں تاکہ اس قسم کی دہشتگردانہ سوچ کا خاتمہ ممکن ہوسکیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پورے ملک کی ڈاکٹرز کمیونٹی مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کے ڈاکٹر و مریضوں کیساتھ کھڑی ہے ینگ ڈاکٹرز پنجاب کی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔