ہزاروں سعودی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ، حوثی باغیوں کا دعوی

214

ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے فوجیوں اور تنصیبات پر حملے گذشتہ کئی عرصے سے جاری ہے۔

عالمی رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہےکہ انھوں نے بڑی تعداد میں سعودی قصبے نجران کے قریب ہزاروں سعودی فوجیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ابھی تک کسی بھی دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ نجران کے قریب بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی  سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سعودی عرب کی تیل کی تقریبا آدھی پیداوار متاثر ہوئی تاہم اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

تیل تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری بھی حوثی باغیوں نے قبول کی تھی لیکن امریکہ نے یہ دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے کیا گیا ہے اور یمن سے حملے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔