ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکے میں 2 بچے زخمی

113

بارودی سرنگ کے زد میں آکر دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے زد میں آکر دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

واقع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرہ کوہ میں پیش آیا، مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کے مزید تحقیق کررہی ہے-

یاد رہے ڈیرہ بگٹی میں زیادہ تر بارودی سرنگ سرکاری حمایت یافتہ ” امن لشکر” بلوچ مزاحمت کاروں کو نشانہ بنانے کیلئے دفن کرتے ہیں۔