کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

198

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے آج بلوچستان کے علاقے کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کاہان سے متصل کوہلو روڈ پر پاکستانی فورسز کی گاڑیوں اور چیک پوسٹ پر ایک ساتھ چھوٹے ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کرکے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ کاہان کے نواحی علاقوں جاڑ، سیاہ گری اور دیگر علاقوں میں پاکستانی فورسز نے ایک وسیع پیمانے کے فوجی آپریشن کا آغاز کرلیا ہے۔ اس دوران دشمن فوج عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے اور کئی مقامات پر علاقہ مکینوں کے مال مویشی لوٹنے سمیت متعدد گھروں کو نظر آتش کردیا ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا بلوچ عوام و بلوچ وطن کی دفاع کی خاطر بلوچ سرمچار دشمن کے سامنے کھڑے رہینگے اور ان پر حملے جاری رہینگی۔ ہماری یہ جدوجہد ایک خوشحال و بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیگی