ڈیرہ مراد جمالی میں بارش، متعدد علاقے زیر آب آگئے

365

ڈیرہ مراد جمالی میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے، مواصلاتی نظام درہم برہم

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے اور بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مرادجمالی، تمبو، منجھوشوری، چھتر، میرحسن، نوتال اور بابا کوٹ کے علاقوں میں گذشتہ رات گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآ ب آگئے اور موصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا-

بارش کے باعث ڈیرہ مرادجمالی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کے نظام میں فنی خرابی ہونے کے سبب 12 گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی جبکہ علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا-

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ہونے والے شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں کئی گھروں کے دیواریں گرگئے اور فصلیں تباہ ہونے سمیت متعدد مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔