بلوچ ڈاکٹرز فورم (بی ڈی ایف) کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے فیمیل میڈیکل آفیسر کی پوسٹس کریٹ نہیں ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر فیمیل ڈاکٹر بے روزگار ہیں اور کل بلوچستان کی فیمیل گریجویٹ نے پریس کانفرنس کے توسط سے حکام سے پوسٹس کریٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسکی ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے غریب اور نادار عوام کے ساتھ بھی سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکام کو چاہیے کہ اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور فیمیل میڈیکل گریجویٹ کی جلد از جلد پوسٹس تخلیق کی جائیں تاکہ ڈاکٹروں کی کمی دور ہوسکے۔ اور غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر ہی طبی سہولیت میسر ہوں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم فیمیل میڈیکل گریجویٹ کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔