بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی مثبت اقدام ہے اگر کوئی بھی لاپتہ افراد کسی بھی جرم میں ملوث ہے ان کو عدالت میں پیش کیاجائے.
بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے حکومت کو چھ نکات پیش کئے تھے جس میں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا گذشتہ دنوں میں ڈیرہ بگٹی ، مری، کوہستان، مکران ، جھالاوان ، ساراوان میں لاپتہ افرادبازیاب ہو کر آئے ہیں یہ پیشرفت حوصلہ افزاء ہے اس حوالے سے بلوچستان کے6 نکات میں شامل لاپتہ افراد کی بازیابی بہت بڑا اہم مسئلہ ہے اس میں چند دنوں میں بازیابی دکھائی دے رہا ہے یہ مثبت اقدام ہے ہم امید کر تے ہیں مزید لاپتہ افراد کی بازیابی میں تیزی آنی چا ہئے اگر کوئی بھی لاپتہ افراد کسی بھی جرم میں ملوث ہے ان کو عدالت میں پیش کیا جائے یہ تمام کو ششیں اور کا وشوں کا کریڈ ٹ بلوچستان نیشنل پارٹی کو جاتی ہے جس نے وزارتیں ، مراعات ، حکومت اور دیگر چیزوں کو ٹکرا کر بلوچ اور بلوچستانی عوام کے مسائل کو ترجیح دیا ۔