آواران میں متعدد گھروں اور گندم کے ذخیروں کو زرعی آلات سمیت نذر آتش کر دیا گیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل پاکستانی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران متعدد گھروں سمیت گندم اور قیمی سامان کو بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بیس جولائی کو ضلع آواران کے علاقےدرمان بنیٹ میں فرنٹیئر کور نے آپریشن کے دوران متعدد گھروں کے ساتھ گندم کے ذخیروں اور زرعی آلات نذرآتش کئے ہیں، اعداد ہ شمار کے مطابق بیس کے قریب خالی مکانوں اور تقریباََ سات سوبوری گندم اور اس کے ساتھ کاشت کاری کے قیمتی آلات کو بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا ۔
یاد رہےان علاقوں کے لوگوں کو فورسز کی جانب سے حکم ملنے کے بعد علاقے کو خالی کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ہونے والے آپریشن میں خالی گھروں اور گندم کے ذخیروں اور دیگر زرعی آلات کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں لوگوں کا واحد ذریعہ معاش زمینداری ہے اور یہ لوگ اناج خرمن گاہ (جوہان ڈن) میں ذخیرہ کرتے ہیں اور سارا سال انہیں استعمال کرتے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جبری نقل مکانی کے بعد اناج کے ذخیروں اورقیمتی زرعی آلات کو نذرآتش کرنے کا مقصد فوج انہیں بھوکوں مارنا چاہتا ہے ۔