وادی نیلم پل ٹوٹنے سے پانچ طلبہ ہلاک، گیارہ لاپتہ

283

کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 25 سیاح نالے میں ڈوب گئے ۔

حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب فیصل آباد سے وادی نیلم کی سیر کو آنے والے ایک نجی تعلیمی ادارے کے طلبہ نالے پر نصب ایک پل پر جمع ہو کر تصویریں بنوارہے تھے ۔

حکام کے مطابق مقامی آبادی کی آمدورفت کے لیے نصب کیا گیا پل زیادہ وزن پڑنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے طلبہ نالے میں بہہ گئے ۔

حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں سے چودہ کو زندہ بچالیا گیا اور چار کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ گیارہ کی تلاش جاری ہے ۔

ایک زندہ بچنے والے طالب علم نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ پل ایک دم ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے اس پر موجود سب جاگراں نالے میں گر گئے ۔ آرمی اور سول ریسکیو کارکنان نے ان کو پانی سے نکالا ۔