امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تہران کے جنوبی علاقے کھریزک میں واقع ایئربیس میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر اور دو سپاہی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والا فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایئرفورس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایرانی فوج نے اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ ملٹری فائرنگ رینج میں پیش آیا۔ فوج کے مطابق ممکن ہے کہ حملہ کرنے والا فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار ہو یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فائرنگ کی پریکٹس کے دوران حادثاتی طور پر بندوق کا رخ فوجیوں کی جانب ہو گیا ہو
تازہ ترین
مستونگ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے آبِ گل کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔
کیچ میں 4 ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک، نوشکی میں پولیس سے اسلحہ ضبط...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 15 جولائی...
نوکنڈی: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، مظاہرے پھوٹ پڑے
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پاکستانی فورسز “ایف سی” کی فائرنگ سے زامیاد گاڑی کا مقامی ڈرائیور “شاہ...
کیچ: پاکستانی فورسز کے فائرنگ سے طالب علم جانبحق
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم جانبحق ہوگیا۔
ڈیرہ بگٹی پاکستانی فوج سے جھڑپوں میں چھ اہلکار ہلاک کئے، ایک ساتھی شہید۔...
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ...